13 جولائی 2026 - 09:00
مآخذ: ابنا
بوشہر ایٹمی بجلی گھر پر حملے کا دعویٰ درست نہیں

ایران کی ایٹمی توانائی تنظیم نے بوشہر ایٹمی بجلی گھر کے بعض حصوں پر حملے سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں اور دعووں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اطلاعات بے بنیاد ہیں۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق،ایران کی ایٹمی توانائی تنظیم نے بوشہر ایٹمی بجلی گھر کے بعض حصوں پر حملے سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں اور دعووں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اطلاعات بے بنیاد ہیں۔

تنظیم کے مطابق بوشہر ایٹمی بجلی گھر معمول کے مطابق، مکمل طور پر محفوظ اور مستحکم حالت میں کام کر رہا ہے، اور اس کے تمام یونٹس اور تنصیبات بلا تعطل اپنی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

ایرانی ایٹمی توانائی تنظیم نے مزید واضح کیا کہ اس کے مراکز، سرگرمیوں اور متعلقہ واقعات کے بارے میں مستند معلومات صرف تنظیم کے سرکاری ذرائع سے ہی جاری کی جائیں گی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha